• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ مون سون سیزن میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی تاہم موسم میں انتہائی شدت کا امکان بھی موجود ہے جس سے دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

مون سون سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر بارشیں معمول کے مطابق جبکہ بالائی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا۔

مون سون اورمغربی ہواؤں کاملاپ زیادہ بارشوں کا سبب بن سکتا ہے جبکہ موسم میں انتہائی شدت کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے2،3ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ہلکی اوردرمیانی بارشیں ہوں گی۔

تازہ ترین