• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کیلئے انتخابی مہم شروع کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کردی۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر Orlando میں 20 ہزار حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ 2016ء میں انتخابات سے کچھ پہلے ایف بی آئی نے اوباما کو ممکنہ روسی مداخلت کا بتایا تو بارک اوباما نے کچھ نہیں کیا، کیوںکہ اُن کے خیال میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں۔

امریکی صدر نے مزید کہاکہ صدر بن کر میں نے روس پر پابندیاں لگائیں۔

تازہ ترین