• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون انگوٹھے کی انجر سے نجات پانے میں ناکامی کے بعد انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء سے باہر ہوگئے، نوجوان کرکٹر رشبھ پنت اُن کا متبادل ہوں گے۔


بھارتی اخبار کے مطابق 33 سالہ رشبھ پنت آسٹریلیا کے خلاف 9 جون کو لندن میں کھیلے گئے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، ابتداء میں اُنہیں 16جون کو پاکستان، 22جون کو افغانستان اور 27جون کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے باہر کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف تک بھی ریکوری کا امکان نہیں ہے۔

شیکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف اوول  میں 117 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔

تازہ ترین