• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں کیوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث جنوبی افریقا کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور جیت کے لئے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کی اننگز کا ایک، ایک اوور کم کردیا گیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 9 رنز پر ڈی کوک 5 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 59 تک پہنچایا، اس موقع پر ڈوپلیسی کو فرگوسن نے 23 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔

نئے بیٹسمین مارکرم نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا، آملہ 83 گیندوں پر 55 رنز کی سست رفتار اننگز کھیل کر سینٹنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

مارکرم بھی تیزی سے رنز کرنے میں ناکام رہے اور 55 گیندوں کا سامنا کرکے 38 رنزپر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

یوں جنوبی افریقا نے مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

فرگوسن نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بولٹ، گرینڈہوم اور سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین