• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مصرکےسابق صدر محمد مرسی کو قتل کیا گیا، وہ طبعی موت نہیں مرے۔


استنبول میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ صدر مرسی عدالت میں20 منٹ تک زندگی وموت کی کشمکش میں رہے، مصری حکام  نے مرسی کی جان بچانے کےلیے کچھ نہیں کیا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ عالمی عدالتوں میں مصرکےخلاف مقدمہ چلانے کے لئے جو ہو سکا وہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں مقدمے کا سامنے کررہے تھے اور کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے تھے۔

محمد مرسی 30جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے، فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

تازہ ترین