• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو جلاد یا، متاثرہ خاتون لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق خاتون کو زندہ جلانے کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے ربانی ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔

متاثرہ خاتون تانیہ لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کے ملزم شوہر عارف کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ دھلے کے مطابق تانیہ کی شادی 5 سال قبل عارف سے ہوئی تھی، دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

مرنے سے پہلے تانیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر اسے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر مجبور کرتا تھا، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین