• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، جہلم، پاک پتن، سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، کبیر والا میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی، لاہور، پشاور میں بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کبیروالا کے علاقے چونگی کوڑے والا میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبےتلے دب کر چاربچے زخمی ہوگئے۔

بہاولپور، گجرات راجن پور، جھنگ، جہلم، چیچہ وطنی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بورے والا شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ 

ادھرخیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر اور گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی۔

تازہ ترین