• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں بے قابو ٹرک پُل میں جاگھسا


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کوبھی نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔

آسٹریلیا میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک ٹرک ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اسی تیزی میں پُل کے نیچے سے گزرنا چاہا لیکن ٹرک پُل میں جا گھسا۔

پل سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹرک پر رکھا سامان پیچھے سے آتی کار پر جاگرااور کار کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین