• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں شدید گرمی کے نتیجے میں ملک بھر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ حفاظتی ٹیمیں بھی سرگرم ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں شدید کے باعث پیرس سمیت متعدد علاقوں کو اورنج زون قرار دے دیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی سے تجاویز کرکے 47 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

صبح سورج طلوع ہوتےہی بڑے شہروں میں عمارات تندور کی شکل اختیار کر جاتی ہیں لہذا گرمی سے بچنے کےلیے لوگ پارکوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب لوگوں کو گرمی سے بچنے کی ہدایت بھی مسلسل کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2003 میںبھی ایسی ہی شدید گرمی پڑی تھی جس کے باعث 15 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین