• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو انتہا پسندوں نے غیر ہندوؤں پر بہیمانہ تشدد کیا، امریکی رپورٹ

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ہندو قوم پرست گروپوں نے ’ہندو توا‘ کی تشدد سے بھر پور پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ہندو اقلیتوں پر بہیمانہ تشدد کیا، جبکہ بی جے پی قائدین نے بھی کھلے عام 'ہندو توا' کا پرچار کیا۔

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’ہندوتوا‘ کے تحت غیر ہندوؤں اور دلتوں کو دہشت اور خوف کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھار ت میں ایک تہائی ریاستی حکومتوں نے گائے کے ذبح پر پابندی عائد کر رکھی ہے، گائے ذبح کرنے کی جھوٹی اطلاع پر بھی مسلمانوں کو سرِعام تشدد کر کے قتل کیا گیا، دودھ، دہی، چمڑے اور گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد پر تشدد ہوا، غیر ہندوؤں کو 'گھر واپسی' نامی تقاریب منعقد کر کے زبردستی ہندو بنایا گیا۔

بھارت کی 10 ریاستوں میں اقلیتوں کیلئے حالات بدتر ہو چکے ہیں، بدترین ریاستوں میں اتر پردیش، آندھرا پردیش، بہار، چھتیش گڑھ اور گجرات شامل ہیں۔

تازہ ترین