• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ آئی وی متاثرین کیلئے 1 ارب کا انڈومنٹ فنڈ منظور

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں ایچ آئی وی/ ایڈز سے متاثرہ افراد کی ویلفیئر کے لیے 1 بلین روپے کے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دے دی ہے اور ایک 6 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اس فنڈ کی دیکھ بھال کرے گی۔

مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو کا دورہ کیا، جہاں پر ایچ آئی وی / ایڈز کے متعدد کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ایک غیر یقینی صورتحال ہے خاص طورپر چھوٹے بچے جوکہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں انہیں مسلسل مناسب علاج کی ضرورت ہے اور ان کی بحالی کے لیے مواقعوں کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے سلسلے میں حکومت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی تجویزپر ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے لیے 20-2019 کے بجٹ میں ایک بلین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔قائم کی گئی چھ رکنی کمیٹی کی سربراہ صوبائی وزیرصحت ہوں گی۔

تازہ ترین