• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کا امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے پر زور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

امریکا ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اجلاس طلب کیا، اجلاس میں خلیج اومان میں آئل ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی گئی۔

سلامتی کونسل کا بند کمرے کا اجلاس امریکا کی درخواست پر بلایا گیا۔

ایرانی سفیر نے خطے کے ممالک میں بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو دھمکا رہا ہے تو اس سے بات کیسے ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف سخت مالی پابندیاں لگا دیں ہیں اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر بھی پابندیاں عائد کیے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

تازہ ترین