• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرکٹ امپائر ریاض الدین زندگی کی بازی ہار گئے

گذرا ہوا ہفتہ پاکستان کر کٹ کے حوالے سے اچھا نہیں رہا، ورلڈ کپ میں آ سٹریلیا سے شکست ہوئی تو پاکستان میں کر کٹ سے جڑی دو اہم شخصیت اس دنیا سے رخصت ہوگئی، انٹر نیشنل کر کٹر اختر سرفراز 43برس کی عمر میں خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے، جبکہ ایک اور بڑا نام آئی سی سی پینل کے سابق امپائر ریاض الدین دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےزندگی کی بازی ہار گئے،بلاشبہ ریاض الدین امپائرنگ کے شعبے کا بڑا نام تھے،انہوں نے خود بھی سکھا اور ساتھی امپائر کو بھی جدید تبد یلیوں سے آگاہ رکھا،انہوں نے امپائروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کراچی میں امپائر ایسوسی ایشن قائم کی، آئی سی سی پینل اور ملکی سطح پر اس شعبے میں بڑا نام رکھنے کے باوجود ان میں غرور اور تکبر نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی تھی، لیاقت آباد بی ون ایریا میں گھر کے نزدیک چائے کے ہوٹل پر رات گئے تک ان کی محفل سجی رہتی تھی، انہیں اپنی زندگی سے محبت کم اور دوسرں کی ضروریات کا زیادہخیال رہتا تھا،ہر وقت ہنستے اور مسکراتے رہتے تھے، مشکل حالات میں بھی ہنسنا اور مسکرانا ان کی عادت تھی،کسی بھی ٹور نامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں تاخیر پر وہ سخت موقف اختیار کرتے تھے اسے وہ ٹیموں، کھلاڑیوں، اور امپائرز کے خلاف ناانصافی تصور کرتے تھے، امپائر جنید غفور ان کے ہم پیالہ اور ہم نوالہ تھے، وہ کے سی سی اے کے برسر اقتدار گروپ کے سرکردہ رہنما تھے،بطور امپائر مرحوم غضب کا اعتماد اور عقابی نگاہ رکھتے تھے، رن آ وت ، وکٹ کے پیچھے کیچ، اسٹمپڈ، وائیڈ اور نوبال دینے میں وہ ایک منٹ کی تاخیر نہیں کرتے تھے، اسی لئے 1990 کی دہائی میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی درخواست پر پی سی بی نے انہیں دو کے بجائے تینوں ٹیسٹ میں امپائر مقرر کیا، وزیر اعظم عمران خان بھی اپنے زمانے کر کٹ میں انہیں اچھے امپائر کی فہرست میں رکھتے تھے، انہیں ڈومیسٹک کر کٹ میں ریکارڈ میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز بھی حاصل تھا،وہ 15 دسمبر 1958کو کراچی میں پید اہوئے،مرحوم نے 12ٹیسٹ اور 12ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کو سپر وائز کیا،انہوں نے 2002 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور اسی سال انگلینڈ کے خلاف کراچی اور ملتان میں آخری ٹیسٹ اور ون ڈے میچ میں امپائرنگ کی تھی۔

آئی سی سی پینل کے سابق پاکستانی کر کٹ امپائر ریاض الدین کو سی ون ایریا لیاقت آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں کے سی سی کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی، سکریٹری علی حسین، پی سی بی کے نمائندے ارشد خان، محمد عامر، قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان، ندیم خان، شعیب محمد، سلیم جعفر، اقبال قاسم، جلال الدین،راشدخان، وقار حسین، عتیق صدیقی ،آصف عظیم،اعظم خان، جمیل احمد، جنید غفور، ظفر احمد، اقبال شیخ ،امیر ا کرم ، منیر قادری، محمد نسیم، امپائر محبوب شاہ، شفیق کاظمی، تبسم آفتاب،سید ماجد شاہ،تابش جاوید،سعد چوہدری، اویس خان، اقبال منیر، اختر منیر، سندھ اور ملک کے دوسرے شہروں سے تعلق امپائر، اسکورر، مختلف کھیلوں کے عہدے دار، آرگنائزر ، اہل محلہ دوستوں عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شر کت کی،ان کے انتقال پر قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس خان، فیصل اقبال ، قاسم عمر،کے سی سی اے کے صدر ندیم عمر سمیت اہم شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ (نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین