• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اولمپکس مقابلوں کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اسپانسر مل گئے

ملک میں کھیل کے میدان سے آنے والی ہر اچھی خبر پاکستانیوں کو نہال کردیتی ہے،وہ معاشی مسائل اورتکلیفوں کو پس پشت رکھ کر جیت کے جشن میں مشغول ہوجاتی ہے آج کل ہماری قوم کرکٹ ورلڈ کپ کے بخارمیں مبتلا ہے اور ان کی نظریں کرکٹ کے سب سے میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم پر مرکوزہے ، کرکٹ کے علاوہ بات کی جائے تو آنے والے دنوں میں ورلڈ بیچ گیمز، سائوتھ ایشن گیمز اور اگلے سال اولمپک گیمز منعقد ہونے جارہے ہیں جس میں مختلف کھیلوں میں قومی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے گذشتہ ہفتے کراچی ک میں انڈس موٹرزکمپنی پاکستان ( آئی ایم سی )نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک تقریب کاانعقاد کیا جس میں آئی ایم سی کے وائس چیئرمین یوجی ٹکارادا اور کمپنی کے سی ای اوعلی اصغر جمالی نے اگلے سال طوکیو جاپان میں ہونے والے اولمپک گیمز اور پیر اولمپک کے کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنے کیلئے پاکستان کے کراٹے چیمپئن سعدی عباس جلبانی اور قومی و ئیل چیئرٹیبل ٹینس چیمپئن زینب برکت کو تعاون فراہم کرنے کااعلان کیا تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے خصوصی طور پر شرکت کی آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ یہ تعاون ہماری عالمی مہم اسٹارٹ یور امپوسیبل کاحصہ ہے جواولمپکس اور پیرا اولمپکس میں ہمت ، چیلنج اور کامیابی حاصل کرنے کے جذبے کے مطابق ہے عالمی مہم مشن کواجاگرکرنا ہے ، یقین ہے کہ سعدی عباس اور زینب برکت اولمپک 2020 اور پیرا اولمپک مین قومی پرچم سربلندکریں گے اس موقع پرصدر پی او اے جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا کہ پاکستان میں مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کاروباری اداروں کاتعاون وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے آئی ایم سی کاکردار قابل تحسین ہے جس کی تقلید دیگر اداروں کوبھی کرنی چاہیے اس سے نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ پاکستان کی مثبت شناخت بھی دنیا بھر میں اجاگرہوتی ہے پی او اے اولمپک کھیلوں میںشرکت کیلئے وسائل کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے سعدی عباس جلبانی نے کہا کہ میں اسپانسر کاشکر گذار ہوں کہ وہ مجھے اولمپک میں میرے خواب کی تکمیل کیلئے تعاون فراہم کررہی ہے میں اپنے ملک کیلئے قابل فخر کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا ، اس موقع پر زینب برکت نے کہا کہ کمپنی کے تعاون سے پیرا اولمپکس کے مختلف کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کاخواب پورا ہوگا،واضح رہے کہ لیاری میں پروان چڑھنے والےسعدی عباس نے پہلی سائوتھ ایشین کراٹے ڈو چیمپئین شپ اپنے نام کی،2017 کولمبو سری لنکا میں چوتھی سائوتھ ایشین چیمپین شپ جیتی جبکہ آذر بائیجان باکو میں 2017 ہونے والے اسلامک گیمز میں سلور میڈل حاصل کیا اس کے علاوہ انہوں نے 2014 میں ساتویں کامن ویتھ گیمز کراتے چیمپین شپ ، مونٹریال، کینیڈا میں پاکستان کیلئے سونے کے تمغے اپنے نام کئےہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین