• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے 13 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پرترقی


حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور تیرہ افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ائیر وائس مارشل امتیاز ستار،ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ،ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی،ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان،ائیر وائس مارشل طارق ضیاء، ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان، ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی، ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن، ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف، ائیر وائس مارشل محمد شمس الحق ججا، ائیر وائس مارشل سلمان محبوب اور ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ شامل ہیں۔

ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل1987 ء میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی قیادت کی۔

محمد زاہد محمود اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(پرسنیل) اور ڈائریکٹر  جنرل سی فور آئی اور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف(پرسنیل) کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیروائس مارشل امتیاز ستار نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور دو ائیر بیس کی قیادت کی اور  ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیروائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی قیادت کی۔

محمد قیصر جنجوعہ ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور دو ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اورکمبیٹ کمانڈرز اسکول کی قیادت کی، کمانڈنٹ کالج آف فلائنگ ٹریننگ ونگ اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(پلانز) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل طارق ضیاء نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1990 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹراسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1990 ء میں کمیشن حاصل کیا،اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکو اڈرن،کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1990 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹرا سکواڈرن،ایک فلائنگ ونگ اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بصالت سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے دو انجینرنگ ونگ کی قیادت کی، جبکہ اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(ٹریننگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(ائیرکرافٹ انجینرنگ) بھی تعینات رہے۔

انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گی۔

ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ اسسٹنٹ چیف آف ایئرا سٹاف(ویپن انجینرنگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل شمس الحق ججا نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر1989 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میراج ریبلڈ فیکٹری بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل سلمان محبوب نے پاکستان ائیر فورس کی ائیر ڈیفنس برانچ میں ستمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے مختلف ائیر ڈیفنس اسکواڈرن اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی،اسسٹنٹ چیف آف ایئرا سٹاف(ائیر ڈیفنس) کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ نے پاکستان ائیر فورس کی ائیر ڈیفنس برانچ میں ستمبر1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے دو ائیر ڈیفنس اسکواڈرن اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

تازہ ترین