• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹلٹس کو مختلف گوشت اور اس کے قیمے سے بنایا جاتا ہے۔یہ آلو اور مختلف سبزیاں سے بھی بنائے جاتے ہیں۔ان کو انڈا لگا کر بریڈ کرمبز کے ساتھ فرائی کیا جاتا ہے۔ہمارے ہاں کٹلٹس بہت پسند کیے جارہے ہیں۔بچے آلو ،چکن اور چیز کے کٹلٹس بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔انہیں کسی بھی کھانے کے ساتھ سرو کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں شام کی چائے کےساتھ بطور سنیکس بھی خوب مزہ دیتے ہیں۔ان کو بن اور روٹی یا نان کے ساتھ بھی پسند کیا جاتا ہے۔چند مزیدار کٹلٹس کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

جال والے کٹلٹس

اجزاء۔

قیمہ ۔آدھا کلو

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔

ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ۔

ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)

زیرہ ۔

ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

گرم مصالحہ۔

ایک چائے کا چمچ

نمک ۔

ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ۔

چار عدد (کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)

پیاز ۔دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

بریڈ سلائس ۔چار عدد (بھیگے ہوئے)

بریڈ کرمبز۔ حسبِ ضرورت

انڈے ۔چار عدد (پھینٹے ہوئے)

تیل ۔ڈیپ فرائنگ کے لئے

ترکیب۔

ایک پیالے میں قیمہ، ادرک لہسن پیسٹ، پسی لال مرچ، پسا زیرہ، گرم مصالحہ، نمک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پیاز اور بریڈ سلائس مکس کریں اور میری نیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

اب بریڈ کرمبز کو ایک سطح کے اوپر چھڑک دیں۔

پھر قیمے کی چھوٹی بالز بناکر دبائیں اور کٹلٹس کی شکل دیں۔

اس کے بعد انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر کٹلٹس کو ان میں ڈپ کریں اور فرائنگ پین میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

فرائی ہونے پر پلیٹ میں رکھ کر گرم گرم سرو کریں۔

رائس پوٹیٹو چکن کٹلٹس

اجزاء۔

چاول۔ ایک کپ (ابلے ہوئے)

آلو ۔ایک کپ (ابلے اور میش ہوئے)

چکن ۔آدھا کپ (ابلا اور باریک کٹا ہوا)

نمک۔ حسبِ ذائقہ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ پیسٹ۔ دو سے تین چائے کے چمچ

تیل ۔فرائنگ کے لئے

انڈا۔ ایک عدد

بریڈ کرمبز ۔کوٹنگ کے لئے

ترکیب۔

ایک پیالے میں آلو، چاول، چکن، کالی مرچ، نمک اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

ایک پیالے میں انڈا پھینٹ لیں۔

اب مکسچر کو پیٹیز کی شکل میں بنا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

پھر پیٹیز کو انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں۔

اس کے بعدگرم تیل میں فرائی کریں ہلکی براؤن ہوجائیں تو ڈش میں نکال لیں۔

چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

پوٹیٹو مشروم کٹلٹس

اجزاء۔

آلو۔ آدھا کلو (اُبلے ہوئے)

مشروم۔ ایک ٹِن (باریک کٹے ہوئے)

نمک۔ حسب ِذائقہ

کالی مرچ ۔آدھا کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

کارن فلور۔ دو کھانے کا چمچ

ہری مرچ ۔چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)

لال مرچ۔ آٹھ عدد (تازہ اور باریک کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا ۔ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)

لیموں ۔دو عدد

انڈے۔ دو عدد (پھینٹے ہوئے)

بریڈ کرمبز ۔ایک پیکٹ

تیل۔ حسب ِضرورت (تلنے کے لیے)

ترکیب۔

آلوؤں کو چھیل کر کانٹے سے بھرتہ بنالیں۔

اب اس میں نمک، کُٹی کالی مرچ، کارن فلور، کٹی ہری مرچ، تازہ لال مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کا رس اور مشروم ملا لیں۔

پھر ہاتھ پر ذرا سا تیل لگاکر کٹلٹس بنائیں اور انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمبز لگالیں۔

اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں تیار کٹلٹس تَل لیں۔

جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔

آخر میں گرم گرم کٹلٹس ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

بوہری کٹلٹس

اجزاء۔

قیمہ ۔

آدھا کلو ﴿دوبار پسا ہوا

لال مرچ۔

دو چائے کے چمچ ﴿پسی ہوئی

ہری مرچ۔

چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

پیاز۔

ایک کپ ﴿باریک کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ۔

دو کھانے کے چمچ

زیرہ ۔

ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور کٹا ہوا

ہرا دھنیا ۔

دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا

نمک۔

ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔

آدھا چائے کا چمچ

بریڈ سلائس۔ چار عدد

بریڈ کرمبز ۔حسبِ ضرورت

انڈے ۔تین سے چار عدد

پانی ۔تین کھانے کے چمچ

تیل ۔تلنے کے لیے

ترکیب۔

پہلے قیمے میں لال مرچ، ہری مرچ، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، ہرا دھنیا، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔

اب بریڈ سلائس کو حسبِ ضرورت پانی اور قیمے کے ساتھ دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

پھر بریڈ کرمبز کو ایک ہموار سطح پر ڈالیں اور اس پر قیمے کی چھوٹی چھوٹی بالز رکھ کر دبائیں اور انہیں کٹلٹس کی شکل دیں۔

اس کے بعد انڈوں کو تین کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ پھینٹ لیں۔

اب ان میں کٹلٹس کو ڈِپ کریں اور فرائنگ پین میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

اسٹفڈ چیز پوٹیٹو کٹلٹس

اجزاء۔

آلو۔ آدھا کلو (ابلے ہوئے

انڈے ۔دو عدد

بریڈ کرمبز ۔آدھا کپ

کوٹیج چیز۔ دو سے تین کھانے کے چمچ (کدو کش کی ہوئی)

نمک ۔حسب ِذائقہ

پودینہ ۔تھوڑا سا (باریک کٹا ہوا)

ہرا دھنیا۔ تھوڑا سا (باریک کٹا ہوا)

ہری مرچ۔

دو عدد (کٹی ہوئی)

زیرہ۔

تھوڑا سا (کٹا ہوا)

کالی مرچ ۔

آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔فرائنگ کے لئے

ترکیب۔

سب سے پہلے آلوؤں کو میش کرلیں۔

اب اس میں نمک ڈال کر مکس کریں۔

اب ایک پیالے میں چیز، پودینہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، زیرہ اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔

انڈوں کو پھینٹ لیں۔

آلوؤں کے پیڑے بنا کر ایک پیڑے میں چیز مکسچر رکھ کر آلو کے دوسرے پیڑے سے ڈھک کر بند کردیں۔

یہی عمل باقی کے پیڑوں کے ساتھ بھی کریں۔

اب انہیں انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز میں کوٹ کرکے گرم تیل میں فرائی کرلیں۔

مزیدار اسٹفڈ چیز پوٹیٹو کٹلٹس تیار ہیں۔

کریمی منس کٹلٹس

اجزاء۔

گائے کا قیمہ۔ ایک کلو

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ڈبل روٹی سلائس۔ دو عدد

مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ

میدہ ۔تین کھانے کے چمچ

تازہ دودھ۔ آدھا کپ

ہری مرچ ۔چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا ۔آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی

انڈا ۔ایک عدد

بریڈ کرمبز۔ ایک پیکٹ

تیل۔ حسب ِضرورت

ترکیب۔

قیمے میں نمک ڈال کر اسے پانی میں پکائیں۔

جب پانی خشک ہو جائےتو اس میں ڈبل روٹی کے سلائس ملاکر چوپر میں پیس لیں۔

اب ایک دیگچی میں مکھن ڈال کر میدہ بھون لیں۔

پھر ٹھنڈا کرکے دودھ ڈالیں اور گاڑھی وائٹ سوس بناکر قیمے میں ملائیں۔

اس کے بعد ہری مرچ، ہرا دھنیا اور کالی مرچ ملاکر چھوٹے چھوٹے کٹلٹس بنا کر انڈے میں ڈِپ کریں اور بریڈ کرمبز لگاکر فرائی کرلیں۔

مزے دار کریمی منس کٹلٹس تیار ہیں۔

سوئٹ کارن اور پنیر کٹلٹس

اجزاء۔

کوٹیج چیز ۔دو پیکٹ

بریڈ کرمبز۔ ایک پیکٹ

ڈبل روٹی کے سلائس ۔تین عدد

سوئیٹ کارن ۔ایک کپ

بادام۔ پندرہ عدد ﴿کچلے ہوئے

انڈے کی سفیدی۔ دو عدد

ہری مرچ ۔

چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا ۔

آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا

پودینہ ۔

آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی

سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا

تیل ۔تلنے کے لیے

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

پہلے کوٹیج چیز کو کانٹے کی مدد سے میش کریں۔اب اس میں بریڈ کرمبز، ڈبل روٹی کے سلائس، سوئیٹ کارن، بادام، انڈے کی سفیدی، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ، کالی مرچ، سفید زیرہ اور نمک اچھی طرح ملائیں۔

پھر کٹلٹس بنا کر پین میں تیل گرم کریں اور انہیں شیلو فرائی کریں۔

جب وہ گولڈن براؤن ہوجائیں تو انہیں نکال کر ٹشو پر رکھ دیں۔

تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔

آخر میں گرم گرم کٹلٹس ٹومیٹو کیچپ اور املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

بیف کٹلٹس

اجزاء۔

گائے کا قیمہ۔

تین سو گرام

ڈبل روٹی کا چورا۔

ایک کپ

پیاز ۔ایک عدد

انڈا ۔

ایک عدد

ہری مرچ۔ چار عدد

ہرا دھنیا ۔ایک چوتھائی گٹھی

لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

لہسن ادرک کا پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

تیل ۔تلنے کے لیے

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

چوپر مشین میں قیمہ، پیاز، ہری مرچ، انڈا، ہرادھنیا، پسی لال مرچ، لہسن ادرک کاپیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح چوپ کرلیں۔جب قیمہ اور تمام سبزیاں یک جان ہوجائیں تو ایک پیالے میں نکال کر کٹلٹس کی شکل دیں اور ڈبل روٹی کے چورے سے کوٹ کریں۔پھر تھوڑے سے تیل میں شیلو فرائی کرلیں۔ مزے دار بیف کٹلٹس تیارکر لیں۔

سبزیوں کے کٹلٹس

اجزاء۔

آلو ۔چار عدد (اُبال کر بُھرتہ بنالیں)

گاجر ۔دو عدد (چوپ کی ہوئی)

ہری پیاز۔ دو عدد (چوپ کی ہوئی)

مٹر ۔آدھی پیالی

انڈا ۔ایک عدد (پھینٹا ہوا)

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

لال مرچ ۔

ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

لیموں ۔آدھا عدد

موزریلا پنیر ۔

دو کھانے کے چمچ (کدوکش)

ڈبل روٹی کا چورہ۔ دو پیالی

نمک ۔حسبِ ذائقہ

تیل۔ دو چائے کے چمچ + تلنے کے لیے

ترکیب۔

آلو کے بُھرتے میں نمک اور لال مرچ ڈال کر ملائیں۔فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے تھوڑا سا پانی اور مٹر ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں ۔

اس میں گاجر، پیاز، کالی مرچ، نمک، لیموں کا رس اور پنیر ڈال کر پانچ منٹ پکا کر اُتار لیں۔ڈبل روٹی کا چورہ ایک پلیٹ میں نکال لیں۔گیلی ہتھیلی پرآلو کی بال بنائیں اس کے درمیان میں انگوٹھے سے سوراخ بناکر سبزیاں بھر دیں اور بند کرکے کٹلٹس کی شکل دے دیں۔کٹلٹس کو پہلے انڈے اور پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی کٹلٹس بھی تیار کرلیں۔فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کٹلٹس دونوں جانب سے سنہری کرکے جاذب کاغذ پر اُتار لیں۔

تازہ ترین