• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 326رنز کا ہدف دے دیا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹ پر 325رنز بنائے، کپتان فاف ڈوپلیسی نے سنچری،ڈی کوک اورڈاسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی،وہ 2چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 100رنز بنانے کے بعد جیسن بہرنڈوف کی وکٹ بن گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ڈاسن نے95، ڈی کوک نے52 اور مارکرم نے 34رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک اور لیتھم نے 2،2 کمنز اور بہرنڈوف نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلیا ورلڈ کپ2019ء کی پوائنٹس ٹیبل پر 14پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 13پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین