• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:86بھارتی قیدی کراچی سے لاہور پہنچ گئے،واہگہ روانہ

Latest News
لاہور ......حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 86 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ،کراچی کی لانڈھی جیل سے رہائی پانے کے بعد قیدیوں کو ٹرین کے ذریعے لاہور لایاگیا،وہ اپنے ملک روانگی کیلئے واہگہ بارڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

رہائی پانے والے 86 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا تھا ،کراچی کی لانڈھی جیل سے رہائی کے بعد انہیں بزنس ٹرین کے ذریعے لاہور لایا گیا ۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ان میں ناشتہ تقسیم کیا گیا،اپنی رہائی پر خوش بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھاکہ وہ ہولی کا تہوار اپنے گھروالوں کیساتھ منا ئیں گے

بھارتی قیدی حکومت پاکستان کے جذبہ خیرسگالی پر انتہائی شکرگزار نظر آئے،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کیلئے ایسے ہی جذبے کا مظاہرہ کرے۔

86 ماہی گیروں کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر روانہ کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدانہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
تازہ ترین