• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1ارب ڈالر چند گھنٹوں میں مل جائیں گے

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط چند گھنٹوں میں مل جائے گی۔

آئی ایم ایف کے پاکستان مشن چیف ارنسٹو رمیزوریگو نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات پر توجہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے قرض پروگرام کا مقصد اس کی معیشت اور ملکی اداروں کا استحکام ہے۔

ارنسٹو رمیزوریگو نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈالر کا ایکس چینج ریٹ حقیقت کے قریب تر ہے، اسے آئندہ چند گھنٹوں میں 1ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس کی چھوٹ اور مراعات کو کم کرنا وقت کی ضرورت ہے، 5500ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کے لیے صوبوں کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف کے مشن چیف برائے پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی وفاقی حکومت ٹیکس آمدن کا 57فیصد صوبوں کو فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے نقصان میں چلانے ہیں یا فائدے میں، یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے لیکن نجکاری سے نقصان میں چلنے والے اداروں کا بوجھ ختم ہو گا اور نان ٹیکس آمدن بڑھے گی۔

چند روز قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 6ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین