• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے خاتون میزبان کی دُہری سرکاری نوکری کی تحقیقات


قومی ایئرلائن کی خاتون فضائی میزبان کی دُہری نوکری کے انکشاف کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

’جنگ‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ناہید چنا بنت رمضان چنا نے 2فروری 2015ء کو اپنے والد کے سیاسی اثر و رسوخ کی بناء پر ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کے حالانی گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول میں بطور استانی بی پی ایس گریڈ 15میں جوائننگ دی، جس کے بعد وہ ایک برس تک وہاں پڑھاتی رہیں اور 2016ء میں ان کو قومی ایئرلائن میں بطور فضائی میزبان نوکری مل گئی۔ مگر اُنہوں نے اسکول سے استعفیٰ نہیں دیا اور اب تک وہاں سے تنخواہ وصول کرتی ہیں جبکہ کلی طور پر قومی ایئرلائن سے منسلک ہوتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی پروازوں پر ڈیوٹی دیتی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے علم میں یہ کیس آیا ہے اور اس کی انکوائری شروع کردی گئی ہے اور کارپوریشن قوانین کے مطابق ناہید چنا کو نوکری سے بھی برخاست کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین