• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو دھمکی

ایران نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو جوابی نتائج بھگتنے کی دھمکی دےدی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کو برطانیہ کا بے وقوفانہ اقدام قرار دیا ہے۔

 حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اپنے اس اقدام پر ردعمل کا سامناکرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے عدم استحکام کا آغاز کیا ہے،اسے اس کے نتائج سمجھ  میں آ جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے برطانیہ نے جبرالٹر کے پانیوں میں ایک ایرانی ٹینکر کو روک کر الزام لگایا تھا کہ یہ آئل ٹینکر ایران پر عائد یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو خام تیل کی سپلائی کیلئے جارہا تھا۔

تازہ ترین