• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بڑی گرفتاریاں


قومی احتساب بیورو (نیب) نےجعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم اور بڑی گرفتاریاں کرلیں۔

نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسن، اسی بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف اور ڈائریکٹر بلال شیخ کو گرفتار کرلیا۔

نیب حکام کے مطابق طارق احسن اور ندیم الطاف کو کراچی جبکہ بلال شیخ کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین