• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں سچائی نہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری  بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جج کے بیان حلفی میں سچائی ہوتی تو دوران مقدمہ عدالت میں جج نواز شریف کو کنفرنٹ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دوران سماعت جج، نواز شریف کو کہتے کہ جواب دیں، آپ مجھے کیوں رشوت کی پیشکش کر رہے ہیں۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کو مطلع کرتے اور دباؤ میں لانے پر گرفتاری کا حکم دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کسی کے خلاف سازش اور ظلم کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور سب سے بڑی اور کامیاب تدبیر اللہ ہی کی ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پوری ریاست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہوئی ہے، کس کو عزت دینا ہے اور کس کو ذلت، یہ فیصلے اللہ کے ہیں۔

تازہ ترین