• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھڑی کے مقام پر سیم نالے کے پل کی حالت انتہائی خراب، حفاظتی دیواریں گرچکی ہیں

کھپرو (نامہ نگار)انتظامیہ اور محکمہ ہائی ویز حکام کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے کھپرو سانگھڑ روڈ پر سندھڑی کے مقام پر سیم نالے پر پُل کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔اور جگہ جگہ سے پُل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔مزکورہ پُل کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کی وجہ سے پُل کی دونوں جانب کی حفاظتی دیواریں بھی گر چکی ہیں ۔واضع رہے کہ اس پُل سے کھپرو اور سانگھڑ جانے والی روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں ۔بلکہ ضلع سانگھڑ اور میرپور خاص کو ملانے والی واحد پُل ہے ۔سیم نالے پر اس پُل کی خستہ حالت کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔علاقے کے سماجی ، عوامی رہنماوں محبوب عالم قائم خانی ، عامر قائم خانی اور سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھپرو سانگھڑ روڈ پر سیم نالے پر پُل کی فوری مرمت کرائی جائے ۔
تازہ ترین