• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ گرما میں عموماً گرمی سے بےحال افراد مختلف ریڑھیوں یا ٹھیلوں پر مشروبات پیتے نظر آتے ہیں، جو وقتی طور پر راحت کا احساس ضرور دیتے ہیں، لیکن ان کی تیاری میں حفظانِ صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔بہتر یہی ہے کہ گھر کے تیار کردہ خالص، تازہ مشروبات ہی نوشِ جاں کیے جائیں، جو صحت بخش بھی ہوں اور ذائقے دار بھی۔ تو لیجیے، چند تراکیب ہماری طرف سے بھی حاضر ہیں۔

پودینے کا شربت

اجزاء:پودینا (دھو کر کاٹ لیں)ایک گڈی،ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، لیموں(رس نکال لیں)تین عدد، چینی حسبِ ذائقہ،سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک حسبِ منشاء اور پانی چار گلاس۔

ترکیب:تمام اجزاء پانی سمیت بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرکے چھان کر بوتل میں بَھرکر فریج میں رکھ لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نوش کریں۔ دورانِ سفر ساتھ بھی لے جاسکتے ہیں۔

(عبدالعلیم،رحیم یار خان)

شربتِ تخم ملنگا

اجزاء:لیموں(رس نکال لیں)تین عدد، پانی ایک لیٹر، تخم ملنگا(پانی میں آدھےگھنٹے کے لیے بھگو دیں)چوتھائی کپ ،چینی حسبِ ذائقہ اور برف کے کیوبز۔

ترکیب:پانی میں چینی حل کرکےلیموں کا رس ،تخم ملنگا اور برف کے کیوبز شامل کرکے سَرو کریں ۔


اِملی، آلو بخارے کا شربت

اجزاء:اِملی اور آلو بخارے آدھا آدھا پاؤ،چینی(پِسی ہوئی) حسبِ ذائقہ،کالا نمک آدھا چائے کا چمچ،تخم ملنگا(پانی میں بھگو دیں)دو چائے کے چمچ اور برف۔

ترکیب:اِملی اور آلو بخارے کو الگ الگ دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ پھر بیج نکال کر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں-اب ایک پین میں دو کپ پانی، چینی اور اِملی، آلو بخارے کا آمیزہ ڈال کر پانچ منٹ تک پکنے دیں۔پھر بلینڈر میں ڈال کر تخم ملنگا، برف اور نمک شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔

(فائزہ علی،لاہور)

تازہ ترین