• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ فو ماسٹر کا کانوں کے ذریعے کاریں کھینچنے کا مظاہرہ


دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت اور مہارت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

چین میں کنگ فو ماسٹر نے اپنے کانوں کے ذریعے کار کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

چینی صوبے ہینان کے شہر Shangqiu میں Yang Deyun نامی کنگ فو ماسٹر نے اپنے سیدھے کان میں کلپ اٹکایا اور پھر اس کلپ سے جڑی رسی کو مسافروں سے بھری دو کاروں سے باندھ کر یوں کھینچا کہ وہاں موجود افراد بھی اس شخص کی طاقت اور مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

کنگ فوماسٹر کی ہمت اور بہادری کی یہ ویڈیو جس نے بھی دیکھی وہ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

تازہ ترین