• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کانگو وائرس سے 1 اور شہری کا انتقال

شہر میں کانگو کریمین ہیمریجک فیور یا کانگو بخار سے ایک اور شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، جس کے بعد اس مہلک بیماری سے کراچی میں اس سال مرنے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 27 سالہ فہیم کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی تھا اور ایک جانوروں کے باڑے میں مزدوری کرتا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق فہیم جانور خریدنے کے لئے چند دن قبل پنجاب گیا تھا جس کے بعد اسے تیز بخار ہو گیا، مریض کو شدید بخار، ناک سے خون بہنے اور شدید سر درد کی شکایت پر پہلے ایک مقامی اسپتال اور پھر آغا خان اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ گذشتہ دنوں انتقال کر گیا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانگو بخار کا وائرس مویشیوں کے جسم سے چمٹی ہوئی ایک چیچڑی میں موجود ہوتا ہے جب کوئی شخص کس ایسے مویشی یا جانور کو ہاتھ لگاتا ہے جس پر وہ چیچڑیاں موجود ہوں تو وائرس انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔

اب تک کراچی میں آغا خان اسپتال اور جناح اسپتال میں کانگو بخار کے نتیجے میں 6 افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ اب تک کراچی میں اس مہلک مرض میں مبتلا گیارہ افراد لائے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کے کراچی میں عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے ہزاروں جانور لائے جا رہے ہیں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لوگ جانوروں سے لگنے والی بیماریوں خاص طور پر کانگو بخار کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین