• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز ٹیکس ادا نہیں کرتے

ایف بی آر نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنزکے بڑے پیمانے پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایف بی آر کے ماتحت اِن لینڈ ریونیو براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کے مطابق پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے حامل قابلِ ٹیکس آمدنی کے باوجود بیشتر ڈاکٹرز اور سرجنز اِنکم ٹیکس نہیں دے رہے ہیں۔

براڈننگ آف ٹیکس ( ایف بی آر ) کی جانب سے 30 مختلف اسپتالوں کو نوٹسز ارسال کردیے گئے ہیں جن میں ان اسپتالوں کی انتظامیہ سے ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی مختلف تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ  ڈاکٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز اور نام بھی طلب  کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین