• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک، محکمہ ایکسائز کی جانب سےپراپرٹی ٹیکس اپ گریڈیشن ورکشاپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے افسران و اہل کاروں نے اپنے محدود وسائل اور نامسائد حالات میں ریونیو کے اہداف کو مکمل کرنے میں اپنی بھر پور کوششیں کی ہیں اب اس سلسلہ کو جدید سمت کی جانب گامزن کرتے ہوئے ٹیکسیشن سسٹم کی مکمل آٹو میشن ، افرادی کارکردگی کی استعداد کو بڑھانے کی صلاحیت ، پراپرٹی ٹیکس سسٹم کی اپ گریڈیشن ، ٹیکس پالیسی کو سادہ بنانا بالخصوص ریونیو اہداف کی وقت سے پہلے اور بروقت حصول یابی اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ہے ، یہ بات انہوں نے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے ورلڈ بینک کے مشترکہ تعاون سے پراپرٹی ٹیکس کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے منعقد کی گئی ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ میں لانے کیلئے مزید پراپرٹی یونٹس کو ازسر نو رجسٹر کرنا ریونیو میں اضافہ کا باعث بنیں گے ، ورکشاپ سے سیکرٹری ایکسائز مدثر اقبال ، سیکرٹری خزانہ سہیل راجپوت ، ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ ، ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر عشرت حسین سمیت ورلڈ بنک کے نمائندوں کنٹری ڈائریکٹر پیچمیتھو النگوون ، منیجر الیگزینڈر اروبیو ، رال فیلکس ، راجول اوستھی ، ڈاکٹر ولیم مک کلکسی ، پیٹرک ڈوہری ، گجندر مہیشوری نے بھی خطاب کیا -
تازہ ترین