• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حضرت بسرؓ کے دو بیٹوں سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہمارے گھر تشریف لائے۔ہم نے آپ کے سامنے کھجور اور مکھن پیش کیا۔کیوں کہ آپﷺ مکھن اور کھجور بہت پسند فرماتے تھے۔ (سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ)

واضح رہے کہ مکھن میں وٹامن بی، چکنائی، پانی، لحمیات، کاربوہائیڈریٹ، معدنیات پائے جاتے ہیں۔یہ مقوی بدن،مقوی دماغ، مقوی معدہ غذا ہے۔ یہ جسم سے فضلات پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے۔اس کے علاوہ کئی اور بھی فوائد ہیں۔ خشک کھانسی میں اکسیر ہے، وزن بڑھاتا ہے،کم زور افراد کے لیے بہترین ٹانک اور قبض کو دور کرتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے سر کا خشک گنج ختم ہوجاتا ہے اور اگر سر درد کی صورت میں اس کی مالش کی جائے،تو درد رفع ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین