• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: احمد نصیر

صفحات: 90

قیمت: 300 روپے

ناشر: ڈان پرنٹنگ پریس، کراچی

ادب سے لگاؤ محض اُن ہی افراد تک محدود نہیں، جو ادب تخلیق کرتے یا پڑھتے ہیں۔ ادب برائے ادب، ادب برائے مقصد، ادب برائے سماج وغیرہ وغیرہ کے مباحث کی موجودگی میں ایسے اصحابِ علم و دانش کی بھی کمی نہیں کہ جو ادب برائے زندگی کی بہ جائے ادب ہی کو زندگی قرار دیتے ہیں کہ اچھا ادب زندگی جینے کا قرینہ سکھاتا ہے۔ احمد نصیر کا ادب سے رشتہ اس حد تک گہرا ہے کہ وہ ایک معالج ہونے کے باوجود ادب کو زندگی کے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اگروہ ایک طرف اچھے معالج ہونے کا ثبوت فراہم کر رہے ہیں، تو دوسری طرف سماج میں کتاب سے اُلفت کا رشتہ بھی قائم کرنے میں منہمک ہیں۔ اُن کی قبل ازیں سامنے آنے والی کتابیں اگر مزاحیہ مضامین کے مجموعے اور سفرناموں پر مشتمل تھیں تو اب وہ ایک شاعر کے روپ میں اہلِ ادب کے رُوبرو ہیں۔

تازہ ترین