• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر و بیشتر مائوں سے یہ بات سنے کو ملتی ہے کہ ان کا بچہ ہر وقت کارٹون دیکھتا رہتا ہے اور کسی کام میں کوئی دل چسپی نہیں لیتا ۔بچے کو اس چیز سے دور رکھنے کے لیےآپ کو چاہیے کہ ان کو اپنے ساتھ گھر کے مختلف کاموں میں مصروف رکھیں ۔اس طرح ان میں کام کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوگا اور اگر آپ کی غیر موجودگی میںکوئی مہمان آجائے تو وہ با آسانی ان کی خاطر تواضع بھی کرسکیں گے۔ایک تحقیق کے مطابق اگر بچوں کو کسی بھی طرح کی سر گرمیوں میں مصروف رکھا جائے تو وہ بہت کچھ آسانی سے سیکھ سکتے ہیں ۔جب بچے اسکول ہوم ورک سے فارغ ہوجائیں تو کچھ دیر انہیں کھیلنے دیے، پھرانہیں بہت پیار سے اپنے ساتھ گھر کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں مصروف کرلیں اور جس کام کو کرنے میں ان کو زیادہ مزہ آتا ہے وہ ضرور کرنے دیں ۔

آپ ان کی حوصلہ افزائی ضرور کریں ۔انہیں اپنا کمرہ خود سیٹ کرنے دیں ۔اس کے علاوہ کھانا پکاتے وقت چیزوں کی صحیح مقدار ،چیزوں کو مکس کرنا، رول کرنا اور اس طر ح کے چھوٹے چھوٹے کام بچوں سے کروائیں۔ اگر آپ سبزی پکا رہی ہیں تو اس کے رنگ اور افادیت کے بارے میں ان کو ضرور بتا ئیں ۔اس طر ح بچوں کو ان کے نام زبانی یاد ہو جائیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ ان کوچھوٹے چھوٹے پودے لگا نا سیکھائیں ،تاہم اس طر ح کرنے سے بچے ہر چیز کے بارے میں آسانی سے جان سکیں گے اور ان کا دھیان فضول کاموں سےبھی ہٹا رہے گا۔

تازہ ترین