• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ذیل میں موجود تجاویز پر عمل کرکے اس کی حفاظت کی جاسکتی ہے

خواتین جس طرح اپنے چہرے ،ہاتھوں اور پیروں کی جلد کا خیال رکھتی ہیں ۔ایسی طرح ان کو اپنے بالوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، کیوں کہ بال ان کی شخصیت اور نسوانی حسن کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں ۔عورتوں کو اپنے بالوں کو زیادہ سے زیادہ دل کش بنانے میں گہری دلچسپی ہوتی ہے۔اس لئے وہ طرح طرح کے صابن ،شیمپو اور لوشن استعمال کرتی ہیں ۔ان میں سے کچھ چیزیں فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہیں جو خواتین اپنے بالوں کو چمکدار ،نرم وملائم ،لمبے ،سیاہ ،حسین اور صحت مند رکھنا چاہتی ہیں تو ان کو چاہیے کہ سب سے پہلے وہ اپنی غذا پر خاص توجہ دیں کیونکہ اچھے بالوں کا تعلق اچھی جلد ،حیاتین اور اچھی غذا سے ہے ۔عمدہ ،نرم اور گھنے بالوں کے لئےحیاتین ،پروٹین اور کیلشیم کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ ان کے استعمال کے بغیرزیادہ عرصے تک بالوں کی مناسب نگہداشت اور صحت ممکن نہیں ۔ اگر خواتین مناسب اور عمدہ غذا استعمال کریں تو ان کے بالوں میں کسی قسم کی خرابی کا کوئی سبب پیدا نہیں ہوگا۔ خواتین کو بالوں کو تیز گرمی ،غیر معیاری صابنوں، مصنوعی خوش بوئوں اور کیمیائی لوشنوں یا شیمپوئوں سے ہمیشہ بچانا چاہیے۔ بالوں کی حفاظت کے لئے چند تجاویز آپ کے لئے حاضر ہیں ۔

  • مضر اشیاء کے بجائے بالوں کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھونا چاہیے ۔بالوں کی صحت ،دل کشی اور قدرتی نرمی کے لئے گلاب کی پتیاں کچل کر بالوں میں لگائی جاسکتی ہیں ۔آملہ سیکا کائی اور میتھی کے بیج بالوں کی حفاظت کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں ۔اس اشیاء کو لگا کر چند منٹ بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں ،پھر بالوں کوہوا میں خشک کریں ۔دن میں کئی بار بالوں میں کنگھا کریں ۔نوک دار کنگھا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
  • کسی دوسرے شخص کا کنگھا استعمال کرنے سے پرہیز کریں ۔کیونکہ یہ صحت کے منافی ہے۔
  • بالوں کو تیز دھوپ سے بچانا چاہیے اور بالوں کو زیادہ تیز گرم یا زیادہ ٹھنڈے پانی سے نہیں دھونا چاہیے بلکہ نیم گرم پانی استعمال کرنا چاہیے۔
  • بالوں کو برقی آلوں سے نہیں سکھا نا چاہیے ۔ کیونکہ یہ بالوں کی قدرتی چمک کو نقصا ن پہنچاتے ہیں اور ان کی مصنوعی گرمی اور رگڑ بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتی ہے۔ بلکہ ان کو ہوا ،نرم تولیہ یا ہلکی دھوپ میں سکھانا چاہیے۔

اگر آپ ان با توں پر عمل کریں گی تو آپ کے بال چمک دار ،حسین اور صحت مند نظر آئے گے۔

تازہ ترین