• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ اگر ہم ویب سائٹ پر کوئی چیز خریدیں، اوروہ بعد میں دیکھنے پر اس طرح نہ ہو، جس طرح ہمارا آرڈر تھا،(یعنی ہمارے دیے گئے آرڈر کے مطابق نہ ہو) تو اب ہم کیا کرسکتے ہیں؟اگر ہم چیز رکھ لیتے ہیں اور خریدار سے قیمت کم کرواتے ہیں تو وہ ٹال مٹول سے کام لیتا ہے اوراگر اسی قیمت پر چیز رکھتے ہیں تو وہ ہمارے معیار کے مطابق نہیں ،اس ضمن میں شریعت کیا کہتی ہے۔مارکیٹ کا اصول کیا ہے اور قانون کیا کہتا ہے، یہ دریافت کرنا مقصد نہیں ہے، شریعت کیا کہتی ہے ،اس بارے میں رہنمائی درکار ہے؟

جواب:۔ اگر ویب سائٹ پرخریدی گئی چیز ان صفات کی حامل نہ ہوجو صفات اس کی بیان کی گئی ہوں تو خریدار کو خیارِ رؤیت حاصل ہوگا یعنی وہ چاہے تو سودا منسوخ کرسکتا ہے اور اگرچیز میں کوئی ایسا عیب ہو جس کا خریدار کو علم نہیں تھا تو پھر خریدار کو خیارِ عیب حاصل ہوگا،جس کامطلب یہ ہے کہ وہ اگر چاہے تو پوری قیمت پر چیز رکھ لے اور اگر چاہے تو سودا منسوخ کردے ،مگراسے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ چیز تو رکھ لے اورعیب کے بقدر قیمت کم کرالے۔

تازہ ترین