• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں، جان کو خطرہ ہے،وفاقی وزیر داخلہ نوٹس لیں، وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے نامزد میئر وسیم اخترنے کہا کہ انہیں اور انکے خاندان کو جان کا خطرہ ہے اور انہیں صفائی مہم چھوڑنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ انکی صفائی مہم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کالز کے ذریعے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،حکومت سندھ،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ مجھے ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں اور اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔انسداد دہشت عدالت کے باہر سماعت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے نامزد میئر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، اب کے ڈی اے بھی سندھ حکومت کے ماتحت ہوگئی ہے اور کے ڈی اے کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کی عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ5 دسمبر کو انتخابات ہوئے ۔تاہم اختیارات کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو کچھ ہوا تو حکومت سندھ ذمے دار ہوگی۔ وسیم اختر نے کہا کہ نامزد مئیر ہونے کے باوجود مجھے کئی مقدمات کا سامنا ہے، صفائی مہم کے دوران ہمارے منتخب یوسی چیئر مین اور وائس چیئر مین کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین