• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائلز کلارک اورڈیورچرڈسن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

موہالی (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک اور آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے ان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن آئندہ ماہ لاہور کا دورہ کریں گے ۔ ڈیوڈ رچرڈسن آئی سی سی میں یہ اہم عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان آرہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سی ای او اور جائلز کلارک کے لئے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر ایک پریزنٹیشن تیار کی گئی ہے۔ جائلز کلارک پاکستانی کرکٹ کے لیے آئی سی سی کی قائم کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں۔ اس دورے کا مقصد انٹرنیشنل الیون کے دورہ پاکستان کی تفصیلات طے کرنا ہے۔ انٹرنیشنل الیون کا یہ دورہ اس سال پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے بعد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی سکیورٹی ماہرین کی ایک ٹیم گزشتہ ماہ خاموشی سے پاکستان آکر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے کر جاچکی ہے۔
تازہ ترین