• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون کراچی، 125مربع گز کے رہائشی پلاٹس کا قبل از وقت قبضہ شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بحریہ ٹائون کراچی نے علی بلاک کے 125مربع گز کے رہائشی پلاٹس کے قبل از وقت قبضے کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں یوم ِ پاکستان کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی گلو کاروں کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ گرینڈ آتش بازی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر فیملیز کے لیے دعوت ِ عام تھی۔جی ایم مارکیٹنگ بحریہ ٹائون بریگیڈئیرحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹائون کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ وہ اپنے تمام پراجیکٹس کا قبضہ مقررہ وقت سے پہلے ہی ادا کر دیتا ہے۔ اس بار بھی Precinct-1اور مڈوے کمرشل کے قبل از وقت قبضے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے علی بلاک کے 125 مربع گز کے رہائشی پلاٹس کے قبضے کا بھی آغاز کر دیاہے جبکہ قائد بلاک میں بحریہ ہومز 200 مربع گز کے گھروں کے قبل از وقت قبضے کا آغاز بھی 31مارچ2016سے ہو جائے گا۔
تازہ ترین