• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سید اقبال اشرف نے کہا ہے کہ بینک کی تمام برانچوں میں جعلی کرنسی نوٹوں کے خاتمے کیلئےڈیٹیکٹو مشینیں نصب کی جائیں گی ،نیشنل بینک کے انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اے ٹی ایمز کی کیپیسٹی کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ بین الاقوامی بینکنگ کے عالمی معیار کو حاصل کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب کے احاطہ میں اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر این پی سی کے صدر شکیل انجم، جنرل سیکریٹری عمران یعقوب ڈھلوں اور دیگربینک عہدیداروں جن میں مدثر ایچ خان،نبیل سعیداور فاروق حسن شامل ہیں اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین