• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی سجاوٹ میں جہاں فرنیچر،رنگ اور دیگر آرائشی چیزوں کی اہمیت ہوتی ہے، وہیں ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، جن کے ذریعہ سجاوٹ کو گویا چار چاند لگ جاتے ہیں اور وہ خوبصورتی کے علاوہ ہمارے آرام کا باعث بھی بنتی ہیں۔

جیسا کہ نرم و ملائم اور دیدہ زیب کشن کورز ۔لیکن بہت سی خواتین گھر کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء اپنے ہاتھوں سے تیار کرنا پسند کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو گھر پر ہی خوبصورت کشن کورز بنانے کے بارے میں بتا رہے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی چیزوں کی تو بات ہی کچھ اور ہوتی ہے ۔کیونکہ یہ نہ صرف نفیس وپائیدار ہوتی ہیں بلکہ آپ کے عمدہ ذوق کی عکاسی کرتی ہیں ۔آپ بھی چاہیں تو گھر پر مختلف ڈیزائن کے کشن کور تیار کرسکتی ہیں ۔اس طرح آپ پیسوں کی بچت بھی کرسکتی ہیں کچھ کشن کورز پر آپ ایمبرائیڈری کرسکتی ہیں اور کچھ کوبیلوں اور فرل سے بھی سجا سکتی ہیں۔بیچ ورک بھی کشن کورز پر اچھا لگتا ہے۔ رنگ برنگے دھاگوں سے کروشیا کے ذریعہ بھی خوبصورت کشن کور بنائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ کشنز پر ایپلک ورک بنالیں اورمخمل کے کورز کو سلمٰی ،ستاروں سے سجا لیں۔ اس طرح آپ کی سجاوٹ بھی مکمل ہوجائے گی اور ان کشنز کو ایک منفرد انداز بھی مل جائے گا۔

تازہ ترین