• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدر ٹریساکی 22 ویں برسی


بیماروں اور ناداروں کی مدد کے لئے ساری زندگی وقف کر دینے والی عظیم سماجی کارکن مدر ٹریسا کی 22 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

رحمت کا فرشتہ کہلانے والی مدر ٹریسا 26 اگست 1910 کو یورپی ملک البانیہ میں پیدا ہوئیں، وہ 19 سال کی عمر میں ہندوستان منتقل ہوگئیں اور نن کے طور پر چرچ سے وابستگی اختیار کرلی۔

اسی دوران انہوں نے ٹریسا کا نام اختیار کیا اور اسی نام سے دنیا بھر میں پہچان پائی۔

1948 میں مدر ٹریسا نے کولکتہ میں غریب افراد کے لیے فلاحی خدمات کا آغاز کیا، انہوں نے اپنی ساری زندگی دُکھی انسانیت کے لیے وقف کردی اور لوگوں میں خوشیاں بانٹتی رہیں۔

مدر ٹریسا کو اُن کی خدمات پر امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا۔

مدر ٹریسا 5 ستمبر 1977 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن انسانیت کے لئے اپنی خدمات کے سبب لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

تازہ ترین