• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بند ٹیکسٹائل یونٹس کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، مشیر تجارت


وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بند ٹیکسٹائل یونٹس کی بحالی انتہائی اہم اورحکومت کی ترجیح ہے، بند یونٹس کی بحالی کے ساتھ پیداواری صلاحیت کو بھی بڑھانا ہے۔

عبدالرزاق داؤد سےایم این اے فیض اللّٰہ کاموکا کےہمراہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران ٹیکسٹائل شعبےکے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل یونٹس کی بحالی سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا، کاروبار دوست پالیسیوں سے گارمنٹس کی برآمدات میں 32 اعشاریہ70 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بند یونٹس چلانے اور نئے پلانٹس کے لیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہے ہیں۔

تازہ ترین