• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچوں آج ہم آپ کی معلومات میںاضافہ کرتے ہوئے بتاتے ہی کہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ایسی جگہیں بھی پائی جاتی ہیں، جہاں کا درجہ حرارت خاصا گرم رہتاہے۔

باندرے مہشر، ایران

اس شہر کا درجہ حرارت 51ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہوا کا درجہ حرارت اور نمی کے تناسب کو ملاکردیکھا جائے تو اس شہر کا درجہ حرارت74ڈگری پر پہنچ جاتا ہے۔

غدھامیس، لیبیا

یونیسکو نے اسے دنیا کا ورثہ قرار دیتے ہوئے اس کا نام ’صحرا کا موتی‘رکھا ہے ۔اتنے خوبصورت نام کے باوجود یہ شہر اس قدر گرم ہے کہ یہاں کا عام درجہ حرارت 55ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

کیبیلی،تیونس

یہ شہراپنی کھجوروں کی وجہ سے مشہور ہے اور یہاں کا درجہ حرارت بھی55ڈگری تک رہتا ہے۔

ٹمبکٹو،مالی

افریقی صحرا’سہارا‘ کا یہ شہر سردیوں میں بھی گرم رہتا ہے اور اس کا درجہ حرارت 30ڈگری تک رہتا ہے اور گرمیوں میں یہاں کا درجہ حرارت 49ڈگری تک چلا جاتا ہے۔

تیرت زیوی، اسرائیل

ایشیاءکے اس شہر کا درجہ حرارت 1942ءمیں 55ڈگری تک رہ چکا ہے۔

دشت لوط، ایران

2003ءاور2009ءکے درمیان سیٹلائیٹ کے ذریعے لئے گئے ڈیٹا میں یہاں کا درجہ حرارت 70ڈگری تک ریکارڈ کیا گیاہے۔اس گرمی میں شائد ہی کوئی جاندار زندہ رہ سکے۔

وادی ہالفہ، سوڈان

جون میں اس جگہ کا درجہ حرارت 41ڈگری رہتا ہے اور 1967ءمیں یہاں کا درجہ حرارت53ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دلول، ایتھوپیا

یہاں کا اوسط درجہ حرارت بھی 41ڈگری تک رہتا ہے جبکہ یہ کبھی کبھار45ڈگری بھی عبور کرجاتا ہے۔

عزیزیہ، لیبیا

یہاں کا درجہ حرارت50ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا جاچکا ہے، جبکہ اس کا اوسط درجہ حرارت48ڈگری تک رہتا ہے۔

موت کی وادی، کیلی فورنیا

یہ امریکہ کا خشک ترین علاقہ ہے، جہاں کا درجہ حرارت 57ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔چونکہ یہاں بارش کا امکان بھی معدوم ہے لہذا گرمی کی شدت اور خشکی کی وجہ اسے موت کی وادی کہاجاتا ہے۔

تازہ ترین