• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : ہاتھی کا وین پر حملہ 


آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جسے جانے کس بات کا غصہ چڑھا کہ ایک وین پر دھاوا بول دیا۔

یہ مناظربھارت کی ڈسٹرکٹ جھل گرام میں دیکھے گئے جہاں ایک وین ڈرائیور سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک ہاتھی سامنے آگیا، جس نے نا صرف وین کا راستہ روکا بلکہ اپنی سونڈ سے وین کو اُلٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ہاتھی کے اس حملے سے وین ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین