• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

2050تک ملیریا کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، تحقیقی رپورٹ

لندن(جنگ نیوز) سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ ضروری آلات معقول فنڈنگ اور مقصد کی ضرورت کے مطابق سیاسی قوت ارادی کے ساتھ 2050 تک دنیا سے ملیریاکا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ دنیا کی قدیم بیماریوں میں سے ایک ہے جوہر سال 200ملین افراد کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے اور 5لاکھ افراد ہر سال اس بیماری سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں، چھوٹے بچے اس کا شکار زیادہ بنتے ہیں، 5سال سے کم عمر کے بچےجو اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں ان میں شرح اموات 61فیصد ہے۔ نئی تحقیقی رپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ایک ہی جنریشن میں اس بیماری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ لینسیٹ کمیشن برائے انسداد ملیریا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی شراکت کے ساتھ2017 میں قائم کیا گیا تھا۔ کمیشن نے اپنی تحقیق میں دیکھا ہے کہ 2000 سے ملیریا کے کیسز میں 36فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گزشتہ3 سالوں میں ملیریا سے اموات بھی60فیصد کم ہوئی ہیں۔ حکومت اورڈونرز کی جانب سے انویسٹمنٹ میں بھی پائیداری دیکھی گئی جبکہ آدھے سے زیادہ ممالک نے ملیریا سے مکمل جان چھڑالی ہے۔ ابھی بھی افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں35ممالک ایسے ہیں جن میں ملیریا کی بیماری عروج پر ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مصنفین آلات، پالیسی اقدامات اور فنڈنگ مانگ رہے ہیں تاکہ ملیریا کا پوری دنیا سے خاتمہ کیا جاسکے۔

تازہ ترین
تازہ ترین