• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حیدرآباد، کم عمر بچوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ


حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں نوعمر بچے نفسیاتی مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں جبکہ کم عمر بچوں کے خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

بچوں کے ماہر نفسیات ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق بچوں اور والدین نے ایک دوسرے سے بہت توقعات وابستہ کررکھی ہیں، رہی سہی کسر سوشل میڈیا میں منفی رحجانات کی ویڈیوز، گیمز، بچوں اور تعلیمی اداروں میں پڑھائی کے بے حد دباؤ بچوں پر نفسیاتی اثر ڈال رہے ہیں۔

چائلد اسپلیشسٹ ڈاکٹر رمیشن کمارکا کہنا ہے کہ والدین کی عدم توجہ سوشل میڈیا میں منفی رحجان ، ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث 10 سال سے15 سال کے کم عمر بچوں میں نفیساتی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ان بچوں کی بہت بڑی تعداد منشیات اور جنسی بے راہ روی کا بھی شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق کراچی، حیدرآباد ،میرپورخاص ،تھرپارکر میں نوعمر بچوں میں خودکشی کے رحجان کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

جن میں غربت ، چھوٹی چھوٹی خواہشات کا پورا نہ ہونا اور معاشرتی ناہمواریاں بڑا سبب ہیں۔

ماہرین کے مطابق موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی مسلے کا حل نہیں ہے۔ والدین اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے کر انہیں ان مسائل سے دور رکھ سکتے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین