• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یومِ بحریہ، ڈاکومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز


پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ’ضربِ آب‘ بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔

ڈاکومنٹری میں اسپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میرینز اور اسپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں جبکہ آفیسرز اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم ڈاکومنٹری کا حصہ ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین