• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی طلبہ کے ’میں نہیں مانتا‘ پڑھنے کے صدر مملکت بھی مداح


نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) کے طالب علموں نے انتظامیہ کے جبرکے خلاف احتجاج کا نیا طریقہ نکال لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی طالب علموں کی طرف سے حبیب جالب کی نظم ’دستور‘ کی ویڈیو کی کھل کر تعریف کی۔

جے این یو کےطالب علموں کے ایک گروپ نے شاندار انداز میں حبیب جالب کی نظم ’ایسے دستور کو میں نہیں مانتا‘گنگنائی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔

یونیورسٹی یونین الیکشن کی مہم کے دوران حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم کا خوب چرچا رہا ۔

طالب علموں کی پیشکش سرحد عبور کرگئی، پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر نظم کو اپنے پیغام کے ساتھ شیئر کیا۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ دہلی کے نڈر اور بہادر طلبہ نے حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم ’دستور‘ کو دل موہ لینے والی ادائیگی سے پیش کیا ۔

نظم بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر پر حالیہ ظالمانہ ترمیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بہت اثر انگیز عکاسی کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین