• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمولا تھری ریس میں ریسنگ کار کا خوفناک حادثہ

فارمولا تھری ریس میں کار حادثہ


فارمولا تھری ریس میں ریسنگ کار نے ہوا میں قلابازیاں کھائیں اور ریسنگ ٹریک کے کنارے لگے جنگلے سے ٹکرا کر دوسری طرف جا گری، خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا۔

اٹالین گرینڈ پرکس میں کار ریسنگ کے دوران آسٹریلین ڈرائیور کی ریسنگ کار سڑک کے کنارے سے ٹکرائی، جس کے بعد کار ہوا میں کئی فٹ اوپر اچھلی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے جنگلے سے ٹکرا کو بونٹ کے بل زمین پر جا گری۔

اس خوفناک حادثے کے بعد بھی 19 سالہ ڈرائیور کی خوش قسمتی تھی کہ نہ صرف اس کی جان بچی بلکہ اس نے اُٹھ کر اپنی خیریت بھی بتائی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے پہلے ہی بیلجیم میں فرینچ کار ریسنگ کے دوران ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک کار ریسر ڈرائیور کی ہلاکت ہوئی تھی۔

تازہ ترین