• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلینڈ کے لیجنڈری سابق ٹیسٹ کپتان جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ جو روٹ فطری کپتان نہیں ہیں ۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں کینگروز نے 5 میچوں کی سیریز میں 2 ایک کی برتری حاصل کرتے ہوئے ایشیز برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کی بیٹنگ پرفارمنس اور کپتانی کی وجہ سے ان پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ جو روٹ فطری کپتان نہیں ہیں، انہوں نے کپتانی میں بہت مایوس کیا ہے۔

جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ جو روٹ کو کپتانی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کہ کہیں کپتانی کی وجہ سے ان کی بیٹنگ تو متاثر نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو روٹ کو ہر کوئی پسند کرتا ہے، کوئی آسانی سے تنقید نہیں کرتا اسے کوئی بھی تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا لیکن مجھ دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کپتانی کی صلاحیتیوں میں یہ بہت پیچھے ہے۔

تازہ ترین