• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان ٹیسٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے

راشد خان ٹیسٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے


افغانستان کے  لیگ بریک گگلی بولر راشد خان نے پاکستان کے سابق کپتان اور بورے والا ایکسپریس وقار یونس کا ریکاڈر توڑ دیا۔

راشد خان ٹیسٹ میچ جیتنے والے دنیا کے سب سے عمر کپتان بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 20 سال اور 354 دن کی عمر میں انجام دیا، وقار یونس نے 1993-94 میں زمیابوے کے خلاف کراچی میں 22 سال اور 20 دن کی عمر میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

راشد خان ٹیسٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے
وقار یونس وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

افغانستان نے 224 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، راشد خان نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔

راشد خان ٹیسٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان
افغانستان کے کپتان راشد خان کا وکٹ لینے کے بعد ایک انداز

اس کے علاوہ انہوں نے پہلی اننگز میں 51 اور دوسری اننگز میں 24 رنز کی اننگز بھی کھیلی، آل راؤنڈ پرفارمنس پر اُنہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

میچ کا اسکور کچھ اس طرح رہا۔ افغانستان 342 اور 260 رنز۔ بنگلادیش 205 اور 172 رنز۔

تازہ ترین